رانا مشہواد حمد

عمران خان اپوزیشن میں کہتے تھے وزیراعظم مہنگائی کرے تو چور ہوتا ہے یہ وزیراعظم چور اعظم بن چکا ہے’رانا مشہواد حمد

لاہور(گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ حکومت نے پاکستان کی عوام پر پٹرول بم گرایا ہے ،126 دن دھرنہ دینے والی جماعت نے اپنا ریکارڈ توڑ دیا۔

عمران خان اپوزیشن میں کہتے تھے وزیراعظم مہنگائی کرے تو چور ہوتا ہے یہ وزیراعظم چور اعظم بن چکا ہے ،یہ ڈاکو آج آئی ایم ایف کے آگے جھولی پھیلاتا ہے ،تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لینے والا وزیراعظم بن گیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ معیشت تباہ ہو چکی ہے ۔لوگ سوکھی روٹیاں پانی میں بھگو کر کھانے میں مجبور ہیں ،لوگ اپنی بچیوں کی شادیاں کرنے سے قاصر ہیں ۔سونا مہنگا ہو چکا ہے ۔

اپوزیشن مزید برداشت نہیں کر سکتی ،ہم نے اسمبلی کا سیشن نہیں چلنے دینا،ان کو عوام کی پرواہ نہیں ہے ،ان کو اپوزیشن پر مقدمات بنانے کی پرواہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ لندن کی عدالت کے فیصلے نے ان کے منہ پر تھپڑ مار دیا ہے ۔نیب چیئرمین کو توسیع دینے کا فیصلہ اپنے خلاف کیس نہ کھولنے کا تحفہ ہے ۔پاکستان میں اس مہنگائی کے خلاف احتجاج ہونے کا وقت آ گیا ہے ،ہمارا مطالبہ ہے مہنگائی میں فوری طور پر کمی کی جائے،اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافے ہو ختم ہونا چاہیے ،چند لوگوں کی جیبیں بھرنے کے لیے یہ کام ختم ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں