مریم اور نگزیب

عمران صاحب نے اپنی جھوٹی سیاست چمکانے کے لئے ہمیشہ نوجوانوں سے صرف جھوٹ بولا ہے ، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے نوجوانوں سے متعلق بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نے اپنی جھوٹی سیاست چمکانے کے لئے ہمیشہ نوجوانوں سے صرف جھوٹ بولا ہے ۔

اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ نوجوان سڑکوں پر ہیں، والدین کی دوائی، گھر کا کرایہ، تعلیم کے اخراجات دینے کے قابل انہیں نہیں چھوڑا۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب تین سال میں جھوٹ، کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے سوا قوم اور نوجوانوں کو آپ نے دیا کیا ہے؟ ،عمران صاحب تین سال میں آپ نے نوجوانوں کو یکساں طور پر بے روزگار کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے سی پیک سے روزگار حاصل کرتے نوجوانوں کو یکساں لنگر خانے دئیے ،اقتدار سنبھالتے ہی نوجوانوں کے لئے تعلیم مہنگی کردی اور تعلمی بجٹ پر چھری پھیر دی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے تین جعلی بجٹ دے کر ملک میں مہنگائی کی سونامی برپا کر کے نوجوانوں سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا ،جھوٹے دعووں سے نوجوانوں کا مذاق اڑا رہے ہیں؟ بچے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور آپ بھاشن دے رہے ہیں؟ ۔

انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، تعلیمی وظائف دینے پر نوازشریف اور شہباز شریف سے حسد کرنے والا آج نوجوانوں سے روزگار چھین رہے ہیں ،نوجوانوں کے لئے میٹروز، ای ایجوکیشن اور ایشیاء کا سب سے بڑا تعلمی فنڈ نواز شریف اور شہباز شریف نے دیا ،نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے لئے تاریخی منصوبے نواز شریف اور شہباز شریف نے دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں