قومی ایئر لائن

قومی ایئر لائن نے فضائی کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ لازمی قرار دے دیا، چیکنگ بھی ہوگی ، ترجمان پی آئی اے

کراچی(گلف آن لائن)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)نے فضائی کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق این سی او سی کی ہدایات کے مطابق یکم اکتوبر جمعہ سے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ لازمی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یکم اکتوبر سے پی آئی اے کی تمام اندرون ملک و بیرون ملک پروازوں پر صرف ویکسینیٹڈ مسافر ہی سفر کر سکیں گے، ایئرپورٹ پر بورڈنگ کارڈ کے حصول کے وقت ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ بھی چیک کیا جائے گا، پی آئی اے انتظامیہ نے متعلقہ شعبہ کو ہدایات جاری کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں