اداکارہ ہانیہ عامر

مسکراہٹ بہترین میک اپ ہے جو کوئی بھی لڑکی پہن سکتی ہے، اداکارہ ہانیہ عامر

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے خواتین کے چہرے کو نکھارنے کیلئے بہترین سنگھار کے بارے میں بتادیا۔یکم اکتوبر کو دْنیا بھر میں مْسکراہٹوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس حوالے سے ہانیہ عامر نے ٹوئٹر پر خواتین کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

ہانیہ عامر نے مسکراہٹوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک معنی خیز قول شیئر کیا۔اداکارہ نے لکھا کہ ‘مسکراہٹ بہترین میک اپ ہے جو کوئی بھی لڑکی پہن سکتی ہے’۔ہانیہ عامر کے اس ٹوئٹ پر خواتین صارفین کی بڑی تعداد اْنہیں خوب داد دیتی نظر آرہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں