اسد عمر

قدرتی آفات کے خطرات موسمیاتی تبدیلی کے باعث بڑھتے جارہے ہیں ،اسد عمر

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ قدرتی آفات کے خطرات موسمیاتی تبدیلی کے باعث بڑھتے جارہے ہیں ،انفارمیشن کی ترسیل اور کوارڈینیشن میں بہتری لانے سے قدرتی آفات کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے گا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ڈیزاسٹر ریزیلئنس کی جانب سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ قدرتی آفات کے خطرات موسمیاتی تبدیلی کے باعث بڑھتے جارہے ہیں ، قومی منصوبہ بندی میں اس کی شمولیت ناگزیر ہوگئی ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اگلے 10سال میں بجلی پیداواری منصوبہ میں قابل تجدید توانائی پر توجہ دی گئی ہے ، وزیر اعظم کا 10ارب درختوں کا منصوبہ بھی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی کیلئے ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ این ڈی ایم اے فعال اور متحرک ادارہ ہے، پی ڈی ایم اے کو بھی فعال بنانا ہے ، انفارمیشن کی ترسیل اور کوارڈینیشن میں بہتری لانے سے قدرتی آفات کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے گا ۔

اسد عمر نے کہاکہ کورونا وباء کے دوران وفاق اور صوبوں کے درمیان ربط کی مثال قائم کی ، ہم نے دنیا سے سیکھنا ہے، ان کے ساتھ مل کر چلنا ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ فیصلہ ہمیشہ مقامی حالات اور اداروں کی صلاحیت کو سامنے رکھ کر کرنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں