وزیر دفاع

نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیر دفاع

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 9مئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،سیاسی جماعت نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر تنصیبات پرحملہ کیا،9 مئی کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی بلایا جائیگا،سیاست میں بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، 18 ماہ میں ہمارے دروازے کھلے ہیں، اپنے دور اقتدار میں انہوں نے ملکی مسائل کے حوالے سے ہماری مذاکرات کی دعوت قبول نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایک سال قبل تاریخی واقعہ ہوا، پہلی بار ایک سیاسی جماعت نے عدم اعتماد پر کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پہلی بار ایک سیاسی جماعت نے جی ایچ کیو، میانوالی ایئر فیلڈ پر حملہ کیا، حملے کی شہادتیں ویڈیو کی صورت میں سامنے آئیں۔(ن )لیگی رہنما نے کہا کہ وہ ایسا دن تھا جس میں ایک ریڈ لائن کراس کی گئی، نظریاتی اور سیاسی اختلافات اپنی جگہ تاہم اس جماعت نے یہ منصوبہ پہلے بنایا، پاکستان کی سالمیت کے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی۔خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ روز انہوں نے 3 رکنی کمیٹی بنائی اور کہا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کریں گے، ان کو اب پتا چلا کہ سیاست میں مذاکرات ہونیچاہئیں، ہمیں تو پہلیکا پتا ہے، اب پارٹی ان لوگوں نے وکلا کے حوالے کردی، اب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو زبان مولانا کے خلاف استعمال کی سب کو پتا ہے، اتنا تضاد کسی جماعت میں نہیں، 9 مئی سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس بھی بلایا جائے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کارکنان کو لاوارث کردیا گیا، ان سے قربانیاں تو مانگی گئیں، کوئی ایک ورکر بتادیں کہ جس کے پاس ان کے لیڈران گئے ہوں، آپ پچھلے 9 مئی سے آج کے 9 مئی تک ان کا حال دیکھ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں