وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کابلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم آفس کو موصول ،وزیر اعظم نے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو ریلیف فراہمی میں حکومت بلوچستان کو تمام ممکنہ معاونت کی فراہمی کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں