ڈاکٹر نفیسہ شاہ

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مزاکرات کی تمام تفصیلات پارلیمنٹ کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مزاکرات کی تمام تفصیلات پارلیمنٹ کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس اور ریگیولٹری ڈیوٹیز بڑھانے کی ڈکٹیشن دی ہے۔

انہوںنے کہاکہ مذاکرات کے دوران آئی ایم کی جانب سے سالانہ ٹیکس کا ہدف 63 کھرب کرنے کی بھی ڈکٹیشن دی گئی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی سامنے آنے والی تفصیلات انتہائی پریشان کن ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمان اور سیاسی جماعتیں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات خی شرائط سے لاعلم ہیں، پارلیمنٹ کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی شرائط سے متعلق اعتماد میں لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں