کیپٹل ہل

کیپٹل ہل کی تفتیش میں ٹرمپ کی رکاوٹ ڈالنے کوشش

واشنگٹن (گلف آن لائن)سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کی ایک کمیٹی کے تفتیشی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کی یہ کمیٹی رواں سال کے آغاز میں ہونے والے کیپیٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ امریکی اخبارکا دعوی ہے کہ انہیں ایک وکیل کا ایسا خط موصول ہوا ہے، جس میں ٹرمپ کے سابقہ ساتھیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کمیٹی کے سامنے گواہی نہ دیں۔

رواں برس چھ جنوری کو ٹرمپ کے حامیوں نے واشنگٹن میں پارلیمانی عمارت پر حملہ کردیا تھا۔ اس واقعے میں پانچ افراد ہلاگ ہوگئے تھے۔ ٹرمپ پر حملہ آوروں کو اکسانے کا الزام تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں