شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک عظیم انسان اور محب وطن پاکستانی تھے، ،ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

وزیر خارجہ نے مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیا او رکہاکہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں