وزیر اعظم

وزیر اعظم کا ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر تعزیت کااظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر بہت افسردہ ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر بہت افسردہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ قوم ملک کو جوہری طاقت بنانے کے عمل میں ان کے کردار کی وجہ سے ان سے محبت کرتی تھی اور وہ پاکستانی عوام کے لیے ایک قومی آئیکون تھے۔عمران خان نے ڈاکٹر خان کو ان کی خواہش کے مطابق فیصل مسجد کے احاطے میں دفن کر نے کے بار ے میں بھی بتایا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں