پرویز خٹک

پرویز خٹک کا ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر تعزیت کااظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیر دفاع پرویز خٹک نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم ڈاکٹر عبد القدیر خان کی جانب سے دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے ان کی مقروض ہے۔

عبدالقدیر خان کی وفات پر وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ان کی خدمات کو یاد رکھے گا اور پوری قوم ان کی جانب سے دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے ان کی مقروض ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں