ڈینگی

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں مزید 78 شہری ڈینگی سے متاثر

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں مزید 78 شہری ڈینگی سے متاثر ہوگئے، دیہی علاقوں میں 46 اور شہری علاقوں میں 32 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈی ایچ او زعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت کْل 1229 افراد ڈینگی میں مبتلا ہیں، اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی شدت اختیار کر نے لگا اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 817 اور شہری علاقوں میں 412 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں میں پنجاب سے ڈینگی کے 169 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 124 مریض رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی سے 26 اور سرگودھا سے ڈینگی کے 3 مریض رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں