قومی اسمبلی

حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا اس حوالے سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے بھی مشاورت کی ۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلائے جانے سے متعلق مشاورت کی۔ بابر اعوان نے بتایاکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کر لئے گئے ہیں، سینیٹ کا اجلاس پرسوں جمعرات شام 4 بجے ہو گا، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جمعرات کی شام 5 بجے طلب کر لیا۔ بابر اعوان نے کہا کہ ملکی امور سے متعلق اہم قانون سازی کو مکمل کیا جائیگا، اجلاس طلب کرنے سے متعلق سمری وزارت پارلیمانی امور نے صدر مملکت کو ارسال کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں