چوہدری محمد برجیس طاہر

زندہ قومیں، اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں اور ہمیشہ انکے حق میں بے خوف ہو کر آواز بلند کرتی ہیں’چوہدری محمد برجیس طاہر

ننکانہ صاحب(گلف آن لائن)محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان زندگی کی قید سے آزاد ہو گئے لیکن جس طرح آئین شکن ڈکٹیٹرپرویز مشرف اور اسکے حواریوں کیجانب سے اپنے بین الاقوامی آقاؤں اور ڈالرز کی لالچ میں ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر اور امت مسلمہ کے واحد اسلامی ملک کو بھارت جیسے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والے شخص کو گزشتہ 20 سالوں سے تضحیک اور عبرت کا نشان بنایا گیا اسکی مثال ہمیں کسی بھی مہذب معاشرے اور زندہ قوموں میں نہیں ملتی پاکستانی عوام اور تاریخ، اس ظلم و بربریت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ابدی، دشمن بھارت ایک مسلمان ایٹمی سائنسدان کو اسکی خدمات کے اعتراف میں بھارت کا صدر نامزد کرتا ہے جبکہ پرویز مشرف اور اسکے حواری اپنے ہی ملک و قوم کے محسن کو پابند سلاسل کرتاہے زندہ قومیں، اپنے محسنوں کو کبھی فراموش اور ہمیشہ انکے حق میں بے خوف ہو کر آواز بلند کرتی ہیں وگرنہ تاریخ میں انکا نام و نشان اور ذکر تک ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا۔

بحیثیت، مسلمان اور اللہ پاک کا فرمان ہے کہ جو شخص اپنے محسن کا شکر گزار نہیں وہ میرا بھی شکر گزار نہیں ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت و بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزسلیکٹڈ عمران نیازی، صدر، وزرائ ، گورنرز سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور دیگر اعلی حکام کیجانب سے سلیکٹڈ عمران نیازی کی آشیرباد پر محسن پاکستان کے جنازے میں عدم شرکت اور متنازعہ بنا کر کے نہ صرف پاکستانی عوام کو سخت مایوس اور افسردہ کیا بلکہ دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بنا کر پوری پاکستانی قوم کے سر شرم سے جھک گئیوزیراعظم، صدر ہاؤس اور فیصل مسجد کے درمیان مسافت بمشکل 5 منٹ سے بھی کم تھی لیکن اسلام آباد میں موجود ہونے کے باوجود ریاست مدینہ کے دعویداروں کی جانب سے انتہائی شرمناک اور افسوسناک رویہ کو پاکستان کی عوام مسترد اور اسکی بھرپور مذمت کرتی ہیاللہ پاک، اس ملک و قوم پر اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین کے صدقے رحم فرمائے، آمین۔مزید برآں۔انہوں نے کہا کہملک ?پرویز صاحب کی وفات کا سن کر انتہائی دکھ اور صدمہ ہوا ۔ ملک پرویز صاحب، پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک بہت بڑا سرمایہ اور پارٹی کے اہم ممبر بھی تھے ۔ انکے ساتھ کئی سالہ رفاقت اور محبت و احترام کا رشتہ رہاانہوں نے اپنی ساری زندگی سادگی اور ملنسار میں گزاری اللہ تعالی، ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں