پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی: پی ایچ ڈی کے خواہشمند تمام طلبا انٹری ٹیسٹ میں فیل

لاہور(گلف آن لائن) انسٹیٹیوٹ آف کمیونی کیشن اسٹڈیز پنجاب یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ، پی ایچ ڈی کے خواہشمند تمام طلبا انٹری ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ڈی کے انٹری ٹیسٹ میں 132 امیدواروں نے شرکت کی۔ 132 امیدواروں میں سے ایک بھی امیدوار 70 فیصد نمبر حاصل نہ کرسکا، درجنوں فیکلٹی ممبران بھی ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔ طلبہ نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کو مشکوک قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق طلبہ نے الزام لگایا کہ ڈیپارٹمنٹ نے انٹری ٹیسٹ این ٹی ایس کا نام لے کر خود لیا، داخل نہ کرنے کے پلان کے باعث آٹ آف کورس سوالات دیئے گئے، انٹری ٹیسٹ سے 3 روز قبل سلیبس تبدیل کر دیا گیا، پی ایچ ڈی کا انٹری ٹیسٹ بیلنس نہیں تھا۔ڈین پروفیسر خالد محمود کا کہنا تھا کہ سلیبس تبدیل کرتے ہوئے انگریزی کو بعد میں شامل کیا گیا، این ٹی ایس سے ٹرم اینڈ کنڈیشن پر اختلاف پیدا ہوگیا تھا، طلبہ کو فیل ہونے کے بعد یاد آیا کہ ٹیسٹ آٹ آف سلیبس ہے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں