ساجد جاوید

مقتول رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ امیس ایک عظیم انسان اور عظیم دوست تھے ،ساجد جاوید

لندن(گلف آن لائن)برطانیہ کے وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا ہے کہ سر ڈیوڈ امیس ایک عظیم انسان اور عظیم دوست تھے اور انھیں جمہوری کردار ادا کرتے ہوئے قتل کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ تشدد نے آج ہم سے ایک باپ، ایک شوہر اور معزز ساتھی چھین لیا۔

انہوں نے کہاکہ سر ڈیوڈ امیس حلقے میں عوام کے مسائل سننے کے لیے مختلف مقامات پر لوگوں سے ملتے تھے۔ان کے لیے اس کی کوئی اہمیت نہیں تھی کہ آپ کون ہیں، آپ کا مذہب کیا ہے، آپ کا کلچر کیا ہے۔ اگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ آپ کی مدد کرتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں