100اور1500

100اور1500روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15نومبرکو ہو گی

لاہور( گلف آن لائن)100اور1500روپے مالیت کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی 15نومبرکو ہو گی ۔ 100روپے والے انعامی بانڈ ز کا پہلا انعام 7لاکھ روپے کاایک ، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے مالیت کے تین اور تیسرا انعام ایک ہزارروپے مالیت کے 1199 انعامات جبکہ1500روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک،

دوسراانعام 10لاکھ روپے کے 3جبکہ تیسرے انعام میں18500روپے مالیت کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوںمیں تقسیم ہوںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں