نیئر حسین بخاری

حکومتیں عوام کو سبز باغ دکھانے سے نہیں کارکردگی سے چلتی ہیں ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومتیں عوام کو سبز باغ دکھانے سے نہیں کارکردگی سے چلتی ہیں ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ غلط اعداد و شمار سے عوام کو گمراہ تو کیا جا سکتا ہے فوائد سامنے نہیں آتے ،وزیراعظم کی آنکھ دن کو نہیں کھلتی شدید گرانی کا کیسے پتہ چلے ۔

انہوںنے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت پھیلانے والوں کے خلاف قوم میدان میں نکل آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرمایہ کاروں اور مالیاتی معاونین کے خرچ پر پلنے والوں کا کیا معلوم عوام الناس مہنگائی سے کس کرب میں مبتلا ہیں ،حکمرانوں کی آنکھوں پر بندھی اقتدار کے نشے کی پٹی جلد اترنے والی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ آئینی معاشی انسانی حقوق غصب کرنے والوں کی روانگی قریب ہے،مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت پھیلانے والوں کے خلاف قوم میدان میں نکل آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اشیاء ضروریہ لوگوں کی پہنچ سے دور کرنے والے عوامی غیض و غضب سے نہیں بچ سکتے

اپنا تبصرہ بھیجیں