جمشید اقبال چیمہ

پاکستان میں پہلی تحریک ہے جسے چلانے والے سب کرپٹ ہیں’ جمشیداقبال چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوحلقہ این اے133سے امیدوارجمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک میں وزیر اعظم یا حکومت پر کرپشن کاکوئی الزام نہیںلیکن تحریک چلانے والے سب کرپٹ ہیں،عوام باشعور ہیں اوروہ ملک کی بہتری کے لئے شروع کئے گئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے عمل سے آگاہ ہیں ،اپوزیشن کی اٹھک بیٹھک ان کے کسی کام نہیں آئے گی بلکہ انتخابات میں عوام ان کا کڑا محاسبہ کریں گے۔

حلقہ این اے 133میں ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں پارٹی رہنمائوں اورکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) نے یہاں کئی دہائیاںحکومتیںکی ہیں اس لئے انہوںنے اپنے پنجے گاڑ ھ رکھے ہیں،تحریک انصاف واحد جماعت ہے جوطویل جدوجہد کے بعد مافیازکے مقابلے کے لئے میدان میں آئی اور کامیابی حاصل کی ۔اب یہ طے ہو گیا ہے ملک میںکرپشن اور لوٹ مار کادور واپس نہیں آنے دیا جائے گا بلکہ دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کرچلیں گے اورترقی کی منازل طے کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب میںکامیابی کیلئے ہر شخص کواپنا انفرادی اوراجتماعی کرداراداکرنا ہے اور ہم نے ثابت کرنا ہے نظام میںتبدیلی اورکرپٹ مافیا کے خلاف ہم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہیں ۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں