الیکشن کمیشن ن

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو ایک اور شوکاز جاری کردیا

اسلام آباد(گلف آن لائن)الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کردیا۔بدھ کو وفاقی وزرا ء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا ریمارکس کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی جس میں معاون وکیل محمد زبیر نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ گزشتہ روز اعظم سواتی ذاتی طور پر پیش ہوئے، آج راستے بند ہیں، ہم بھی بہت مشکل سے الیکشن کمیشن پہنچے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ اعظم سواتی کو دیا گیا دوسرا نوٹس ہے،گزشتہ روزپہلے نوٹس کی سماعت تھی، ان کو دو نوٹس دیے گئے ہیں، اعظم سواتی کو ایک نوٹس فواد چوہدری کے ساتھ دیا گیا جب کہ دوسرا نوٹس بابر اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس پر جاری ہوا، اعظم سواتی کو آج کے کیس میں بھی شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ اعظم سواتی کیخلاف کیس کی سماعت16 نومبر تک ملتوی کررہے ہیں۔الیکشن کمیشن میں سماعت کے سلسلے میں فواد چوہدری کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا اس پر الیکشن کمیشن حکام نے فواد چوہدری کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں