شوکت ترین

سعودی عرب اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر رکھے گا،شوکت ترین

اسلام آباد (گلف آن لائن)مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر رکھے گا۔اپنے بیان میں مشیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے مرکزی بینک میں 3 ارب ڈالر رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب 1.2 ارب ڈالر موخر تیل کی ادائیگیوں کیلئے بھی فراہم کرے گا۔شوکت ترین نے کہا کہ سعودی وزیر خزانہ نے گزشتہ شام اس فراخدلانہ اقدام کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت اور ولی عہد کا اس فراخدلانہ اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں