علی ظفر

علی ظفر جیت کے بعد کیویز کی پاکستان آمد کیلئے پرامید

کراچی (گلف آن لائن)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فتح کے بعد کیویز کے دوبارہ پاکستان آنے کیلئے پرامید ہیں۔علی ظفر نے ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا اور میچ میں پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پیغام دیا کہ ‘ آپ نے زبردست کھیلا ، اور وہ نیوزی لینڈ کو پاکستان میں دوبارہ دیکھنے کے منتظر ہیں’۔اپنے ٹوئٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے علی ظفر نے لکھا کہ ‘ ایک بار پھر پاکستان کی ٹیم کو مبارک ہو ‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں