مشعال ملک

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کو سوشل میڈیا پر سپورٹ کرنے پر نوجوانوں پر مقدمات بنائے گئے، مشعال ملک

اسلام آباد(گلف آن لائن) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کو سوشل میڈیا پر سپورٹ کرنے پر نوجوانوں پر مقدمات بنائے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر میں بہت برے حالات چل رہے ہیں ،کشمیر کے طلباء کو میچ کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے،ہندوستان کے وکیلوں نے انکے کیس لینے سے بھی منع کر دیا ہے ،یونیورسٹیوں نے بھی طلباء کو فارغ کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ،آر ایس ایس کے غنڈے مساجد کو بھی شہید کر رہے ہیں ،عالمی دنیا کو کشمیر کی طرف توجہ دینی ہوگی۔ مشعال ملک نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا ظلم و جبر جارہی ہے،بھارتی فوج کشمیریوں کو معاشی کمزور کر رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پھلوں کے باغات تباہ کیے جارہے ہیں،کشمیریوں کے گھروں کو بموں سے اڑایا جارہا ہے۔مشعال ملک نے کہاکہ مشکل ترین حالات کے باوجود کشمیری اپنی تحریک سے مضبوطی سے جڑے ہیں،دنیا میں ظلم کی ایسی مثال نہیں ملتی۔مشعال ملک نے کہاکہ ننھے معصوم بچوں کو پیلٹ کا نشانہ بنایا گیا۔انہوںنے کہاکہ بچوں کو گراؤنڈ میں کھیلنے تک کی اجازت نہیں،ہمارے بچے کرکٹ تک نہیں کھیل سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں