لاہور ہائیکورٹ

ہائیکورٹ میں کالعدم تحریک لبیک پر مکمل پابندی لگانے کیلئے درخواست دائر

لاہور( گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں کالعدم تحریک لبیک پر مکمل پابندی لگانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،

کالعدم تحریک لبیک سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے ،راستے کھلوانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرنے کے احکاما ت دے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کالعدم تحریک لبیک سے مالی اور جانی نقصان کا ازالہ کروایا جائے اور اس پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں