جمشید اقبال چیمہ

اسٹیٹس کو کی حامل جماعتیں قصہ پارینہ ،کوئی مستقبل نہیں ‘جمشیداقبال چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے 133سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹس کو کی حامل جماعتیں اب قصہ پارینہ بن چکی ہیں او ران کا کوئی مستقبل نہیں ،چھوٹے میاں اور مولانا جومرضی کرلیں عوام کرپشن اورلوٹ مار کرنے والوںکی تحریک کا ایندھن نہیں بنیں گے بلکہ عام انتخابات میں ان کا کڑامحاسبہ ہوگا، وزیر اعظم عمران خان کی حکومت قائم و دائم ہے لیکن پی ڈی ایم کی سیاست کاجنازہ نکل چکا ہے ، این اے 133کے مقابلے میں موجودہیں اور انشااللہ کامیابی حاصل کریں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا سے گفتگو اورانتخابی مہم کے سلسلہ میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے کورونا وباء اور خطے کی گھمبیر صورتحال کے باوجود معیشت کوسنبھالا دیا ہے اور انشا اللہ اسی بنیاد پر عوام آئندہ عام انتخابات میںبھی تحریک انصاف کو اقتدارمیں لائیں گے اورترقی کے سفر کی رفتار مزید تیز ہو گی ۔

انہوںنے کہا کہ ملک میںمہنگائی کی لہر عالمی رجحان کی وجہ سے ہے لیکن اس کے باوجودحکومت عوام کو اس کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔جمشیداقبال چیمہ نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) خودکو مقبول جماعت کہتی ہے لیکن اس کے چہرے کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں، رہنما اورکارکنان اپنی بھرپور تیاری جاری رکھیں ہم مقابلے میں موجود ہے اورانشااللہ این اے 133میںواضح مارجن سے کامیابی حاصل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں