چین

چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) بین الاقوامی شخصیات نے کہا ہے کہ برکس تعاون کا طریقہ کار عالمی اثر و رسوخ کے حامل ایک اہم کثیر الجہتی تعاون کا  پلیٹ  فارم بن چکا ہے اور چین نے اس میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور عالمی امن و ترقی کو فروغ دینے ک لیے “گریٹر برکس تعاون” کی قیادت کرتا رہے گا۔ بھارت کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں سینٹر فار چائنیز اینڈ ساؤتھ ایسٹ ایشین اسٹڈیز کے ڈائریکٹر بی آر دیپک نے کہا ہے کہ چین برکس تعاون کے طریقہ کار میں ایک شاندار کردار ادا کرتا ہے۔ برازیل کی ساؤ پالو اسٹیٹ یونیورسٹی میں سیاسی معیشت کے پروفیسر مارکوس کورڈیرو پیرس نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ “گریٹربرکس تعاون “کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی تجاویز اور چار گلوبل انیشی ایٹوز موجودہ  ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امید پیدا کرتے ہیں۔ عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل مرو موسیٰ نے امید ظاہر کی کہ مزید عرب ممالک برکس تعاون کے طریقہ کار میں شامل ہوں گے۔ جنوبی افریقہ میں برکس پلس فرینڈز ایسوسی ایشن کے بانی بریڈلی بورڈیس نے کہا کہ چین نے کبھی بھی سمندر پار نوآبادیاتی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی اس نے کبھی افریقی ممالک کی داخلی اقتصادی پالیسیوں میں مداخلت کی ہے۔ انہوں نے چین کی قیادت میں متعلقہ شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کے امکانات کے حوالے سے امید کا اظہار کیا۔ چین 2027 میں برکس کی صدارت سنبھالے گا۔ روسی صدارتی اکیڈمی آف نیشنل اکانومی اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن  کے سینئر محقق الیگزینڈر اگناتوف نے کہا کہ چین کی گزشتہ برکس صدارت کے دوران متعدد نتائج کی دستاویزات سامنے  آئیں ،جن پر اعلیٰ سطح پرعمل درآمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کا دوبارہ برکس کی صدارت سنبھالنا عالمی توجہ کا مرکز بنے گا۔

ملالہ یوسفزئی

پاکستان کے روشن مستقبل کےلئے پرامید ہوں، ترقی کے سفر میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہے،ملالہ یوسفزئی

لندن(نمائندہ خصوصی ) سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کےلئے بہت پرامید ہوں، نوجوان جدید علوم کے ذریعے وطن کی ترقی کےلئے پرجوش انداز میں کام کر رہے ہیں۔ملالہ یوسفزئی مزید پڑھیں

احسن اقبال

امن، تعلیم اور پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ملکی ترقی ممکن ہے،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پالیسیوں میں تسلسل اور اصلاحات پر مستقل مزاجی سے عمل درآمد ناگزیر ہے. اگر ہم مزید پڑھیں

جدعون ساعر

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے یکطرفہ کارروائی کا سامنا ہوگا، اسرائیل

تل ابیب ( نمائندہ خصوصی)اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر ملکوں کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے اس امر کا اظہار جرمن مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک ہوم انڈسٹری کے فروغ کیلئے کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنائے،خرم طارق

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے سابق صدرڈاکٹر خرم طارق نے کہاکہ مقامی صنعتوں اور چھوٹے و درمیانے درجے سمیت ہوم انڈسٹری کے فروغ کیلئے وافر مقدار میں کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی کی مزید پڑھیں

سیاحتی کشتیاں

فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ میں چینی اور روسی عوام نے شانہ بشانہ جنگ لڑی، چینی صدر

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) روس کے سرکاری دورے اور عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سابق سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے جشن کے موقع پر روسی اخبار میں صدر شی جن پھنگ کا دستخط شدہ مضمون “تاریخ مزید پڑھیں

فخر زمان

لاہور قلندرز جس سمت جارہی ہے اُس سے مطمئن ہیں، فخر زمان

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ ہم 3 میچز جیتے، 3 ہارے، جس سمت میں ٹیم جارہی ہے، اُس سے مطمئن ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مزید پڑھیں

نیو کلیئر

امریکا و ایران کا نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق

واشنگٹن ( نمائندہ خصوصی)امریکا اور ایران نے نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بارہم مستقبل میں معاہدے سے مزید پڑھیں

اعداد و شمار

چین کی اشیاء کا درآمدی و برآمدی حجم دس اعشاریہ تین ٹریلین یوآن رہا

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں چین کی اشیاء کا درآمدی و برآمدی حجم دس اعشاریہ تین ٹریلین یوآن رہا جو سال بہ سال ایک اعشاریہ تین فیصد مزید پڑھیں

جسٹس جمال مندوخیل

فائز عیسیٰ کو عمران خان کے مقدمات سننے سے روکنے کا کیس؛ وکلا سیاست کر لیں یا وکالت، جسٹس جمال

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)فائز عیسیٰ کو عمران خان کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس میں ایڈووکیٹ حامد خان کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس مزید پڑھیں