امریکی وزیرِ خارجہ

یوکرین و روس کو جنگ ختم کرنے پر توجہ دینی چاہیے، امریکی وزیرِ خارجہ

سمرقند (نمائندہ‌خصوصی)امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس کو جنگ ختم کر نے پر توجہ دینی چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ازبکستان کے شہر سمرقند میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی یوکرین کی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکی، روسی اور چینی صدورکی ملاقات پر بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تینوں صدور کی ملاقات کے کسی حتمی فیصلے کا علم نہیں ۔امریکی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ میں سوائے بربادی کے کچھ نظر نہیں آ رہا ہے جبکہ اس جنگ کے بڑھنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں