شیری رحمان

بحران کے بعد بحران سامنے آ رہا ہے، سینیٹر شیری رحمن کا گیس بحران پر شدید تشویش کا اظہار

اسلام آباد(گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے گیس بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بحران کے بعد بحران سامنے آ رہا ہے۔اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ اب ایل این جی کمپنیاں پاکستان کو ایل این جی کارگو فراہم کرنے کے معاہدے سے پیچھے ہٹ گئی ہیں، نتیجے میں اس ماہ گیس کا شدید بحران شروع ہو جائے گا، اگر کمپنیاں ڈیفالٹر تھیں تو حکومت نے ان کے ساتھ معاہدہ کیوں کیا؟ ۔

شیری رحمن نے کہاکہ یہ ڈیفالٹر بمقابلہ ڈیفالٹر کیس لگتا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ پہلے ہی حکومت نے اس سال ایک این جی کارگو کم خریدہ ہے، تاریخ میں مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کے بعد بھی بحران پیدا ہوا۔ شیری رحمن نے بتایاکہ ان سے نااہل حکمران تاریخ میں نہیں ملے گے، سردیوں میں اس بحران کا ذمہ دار کون ہے؟ ، آخر کب تک اس حکومت کی نااہلی کی سزا عوام اور ملک کو بھگتنا پڑے گی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں