ریشم

حسدایک موذی مرض ہے جوانسان کی شخصیت کودیمک کی طرح چاٹ جاتاہے ‘ریشم

لاہور( گلف آن لائن)ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ کم ظرف لوگ ہوتے ہیں جو کسی کی کامیابی یا اچھے کام کی تعریف نہیں کرتے ،میں اپنے ساتھ کام کرنے والوں اوردوستوں کی کامیابی پر بھی اسی طرح خوش ہوتی ہوں جیسے مجھے کامیابی ملی ہو، حسدایک موذی مرض ہے جوانسان کی شخصیت کودیمک کی طرح چاٹ جاتاہے ۔ ایک انٹرویو ریشم نے کہا کہ یہاں یہ رواج ہے کہ کامیاب ہونے والے شخص کے ماضی کوکریدا جاتاہے تاکہ اسے کسی نہ کسی طرح شرمندہ کیا جا سکے ،یہ انتہائی چھوٹی سوچ ہوتی ہے کہ آپ کسی شخص کی کامیابی پر خوش ہونے اور تعریف کرنے کی بجائے کم ظرف ہونے کاثبوت دیں اور اس کے ماضی میں جھانکیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جوخودناکام ہیں اور دوسروں کو بھی کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے اورحسد کرتے ہیں،حسدایک بیماری ہے جس کاکسی ڈاکٹریا حکیم سے علاج ممکن نہیں، اس مرض کو انسان خودٹھیک کرسکتاہے اوریہ کوئی زیادہ مشکل کام نہیں ،دوسروں کیلئے مثبت سوچیں اوران کی کامیابیوں پر خوش ہوںدیکھیں خدا کی ذات آپ کو بھی نوازے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں