شین وارن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کا سامنا کرسکتے ہیں، شین وارن کی پیش گوئی

سڈنی (گلف آن لائن)سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے پیشگوئی کی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کا سامنا کرسکتے ہیں۔ٹوئٹر پر شین وارن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور پاکستان کو پہنچتا دیکھ رہے ہیں۔

شین وارن کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو سکتا ہے ، پاکستان اور بھارت ایک دفعہ پھر فائنل میں مدِمقابل آسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں