سردار عثمان بزدار

ڈیرہ غازی خان کے عوام نے بھی پی ڈی ایم کو مسترد کردیا’ عثمان بزدار

لاہور(گلف آن لائن) وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مسترد شدہ عناصر کو ڈیرہ غازی خان کے غیور عوام نے بھی رد کر دیا، اپوزیشن کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہاکہ اتحاد، بھائی چارے اور یکجہتی کے وقت پی ڈی ایم کی قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ناقابل فہم ہے۔ قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والوں کو ملک کا احساس ہے نہ عام آدمی کا۔انہوں نے کہا کہ جتنی جماعتیں اس اپوزیشن کے اتحاد میں ہیں، کاش وہ جلسے میں اتنے لوگ بھی جمع کرلیتیں بندگلی میں جلسہ ان کی پتلی سیاسی حالت زار پر مہرتصدیق ثبت کرتا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غیر فطری اتحاد کا چھوٹی سڑک پر مختصر سا جلسہ قوم نے دیکھا، پی ڈی ایم نے تسلسل کے ساتھ منفی سیاست کر کے اپنی رہی سہی ساکھ ختم کر لی، ان کا نہ پہلے کوئی مستقبل تھا نہ آئندہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، سب سے پہلے ہم سب کے لئے پاکستان کا مفاد مقدم ہے اور یہ مقدم رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں