ہمایوں اختر

حزب اختلاف عوام کی بجائے قیادت کیلئے ”ریلیف ” کی خواہشمند ہیں ‘ہمایوں اخترخان

اسلام آباد(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف وزیر اعظم عمران خان کے بغض میں اس حد تک مبتلا ہے کہ ملک کی 53فیصد آبادی کو 120ارب کے ریلیف پروگرام پر بھی تنقید کی جارہی ہے،اصل میں حزب اختلاف کی جماعتیں عوام کی بجائے اپنی قیادت کیلئے ”ریلیف ” کی خواہشمند ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان کے ہوتے ہی ایسا ممکن نہیں ہے ،حکومت نے سبسڈی کی بلا تفریق اور میرٹ پر فراہمی کیلئے موثراور جامع ڈیٹا مرتب کیا ہے جس کے عالمی ادارے بھی معترف ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ہمایوںاخترخان نے کہا کہ زیر اعظم عمران خان نے بے مثال فلاحی پروگرام دیا ہے جس سے کم وسیلہ خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے نامساعد معاشی حالات کے باوجود کم آمدن والے طبقات کیلئے 120ارب روپے کے پیکج کااعلان کر کے ثابت کیا ہے حکومت عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑاجائے گا۔

انہوںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے کم آمدن والے طبقات کیلئے 120ارب روپے کے ریلیف پیکج پر بھی حزب اختلاف کا واویلا سمجھ سے بالا تر ہے،اگرآج ملک میں حقیقی حزب اختلاف ہوتی تو اس پیکج کے استعمال کے حوالے سے مثبت تجاویز دیتی لیکن انہوںنے اپنی سیاست چمکانے کے لئے ” میں نہ مانوں” کی رٹ لگا رکھی ہے ۔انہوںنے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیںجس ”ریلیف ”کی خواہشمند اورانتظار میںہیںوہ انہیں کبھی نہیں ملے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں