فیصل کریم کنڈی

وزیراعظم کا ریلیف پیکیج بھی جادو کی طرح ہے نظر نہیں آئے گا، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ وزیراعظم کا ریلیف پیکیج بھی جادو کی طرح ہے نظر نہیں آئے گا۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ جناتی حکومت رہی تو ملک پتھر کے دور میں چلا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اقتدار میں رہے تو ہر سمت سونامی سے تباہی ہوگی ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان پٹرول قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنے آئے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ نالائق وزیر اعظم کو نکالنے کا واحد راستہ عدم اعتماد کی تحریک ہے ، نالائق حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہ لانا عوام پر ظلم ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ پٹرول قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں