جمشید اقبال چیمہ

تحریک انصاف کو پہاڑ جیسے مسائل ورثے میں ملے ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے 133سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو پہاڑ جیسے مسائل ورثے میں ملے ، سابقہ حکمرانوں کو ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عزم سے ملک کومشکلات سے نکالا، اپوزیشن کامنفی پراپیگنڈا ان کے کسی کام نہیں آئے گا کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ ملک میں بیگاڑ کی اصل وجہ ماضی کی حکومتیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این ا ے 133کے مختلف مقامات پر انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی کامیابیاںحزب اختلاف کے اعصاب پر سوارہیںاور انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا ،اپوزیشن نے اپنا منفی رویہ تبدیل نہ کیا تو ان کی رہی سہی سیاست کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن منفی رویہ اپنا کر حکومت کی کامیابیوں کو ناکامی کے طو رپر پیش نہیں کر سکتی بلکہ ان کا اپنا چہرہ بے نقاب ہورہا ہے ۔یہ جس طرح کے مرضی ہتھکنڈے استعمال کر لیں حکومت اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم این اے 133میں سیاسی میدان میں موجود ہیں لیکن خود کو مقبول کہنے والے تکنیکی غلطیوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس بھی سیاسی مخالفین کے امیدواروں پر اعتراضات اٹھانے کے لئے مواد تھا لیکن ہم نے اس طرح کے حربے استعمال کرنے کی بجائے سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں