عظمی بخاری

شوگر مافیا پاکستان کا طاقتور مافیا بن چکا ،سرپرستی عمران خان خود کررہے ہیں ‘ عظمیٰ بخاری

لاہور(گلف آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق ان کے پاس صرف چار دن کا سٹاک موجود ہے لگتا ہے باقی وافر ذخیرہ عثمان بزدار،اسلم اقبال اور حسان خاور کے دفاتر میں موجود ہوگا،چھ ماہ پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا چینی 70روپے فروخت کی جائے اس پر بھی عمل نہیں کرایاگیا،یہ حکومت اپنے کمیشن اور عدالتی احکامات پہ بھی عملدرآمد کرانے کے قابل نہیں ہے اور یہ اب بھی ان کو گڈ گورننس اور عثمان بزدار کے قصیدے پڑھنے سے فرصت نہیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شریف میں حکم دیا کہ ماہ مقدس میں چینی 80روپے فروخت کی جائے،گزشتہ ماہ شوکت ترین نے کہا اب چینی 90روپے کلو فروخت ہو گی ،اسلام آباد ہائیکورٹ،لاہور ہائیکورٹ کے احکامات اور نہ شوکت ترین کے احکامات کو کسی نے سنجیدہ لیا،شوگر مافیا آج پاکستان کا طاقتور مافیا بن چکا ہے ،شوگر مافیا کی سرپرستی عمران خان خود کررہے ہیں ،قوم ابھی تک عمران خان کے بنائے چینی کمیشن پر سخت ایکشن لینے والے دن کا انتظار کررہی ہے ،عمران خان نے جس دن شوگر مافیا کیخلاف ایکشن لیا وہ دن عمران حکومت کا آخری دن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں