شازیہ مری

صدر آصف علی زرداری کی پالیسیوں کو برقرار رکھا جاتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا ،شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی پالیسیوں کو برقرار رکھا جاتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ ختم کرکے ملک سے دشمنی کی گئی ، آصف زرداری کی زیر قیادت حکومت میں تمام فیصلے پارلیمنٹ کرتی تھی ۔

انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک اور قوم کی قسمت کا فیصلہ غیر منتخب لوگ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی معیشت کو تباہ کرنے میں نیب کا بنیادی کردار ہے ،امید ہے عمران خان کی نالائقی پر امپائر کو تسلی ہو چکی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ جادو اور ٹونے سے ملک نہیں چلتے ،نالائق وزیر اعظم کا واحد علاج عدم اعتماد کی تحریک ہے ۔ شازیہ مری نے کہاکہ غریب فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں