داعش

داعش کے55 سے عسکریت پسندوں کاہتھیار ڈال کر طالبان کی حمایت کا اعلان

کابل(گلف آن لائن)افغان طالبان نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان کے شورش زدہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش کے 50 سے زائد عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال کر طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں طالبان کے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کے دفتر سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد گروپ داعش سے وابستہ 55 جنگجوں نے اپنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ ننگرہار میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی ڈاکٹر بشیر نے قبائلی عمائدین کی ثالثی کے ذریعے ان سابق جنگجوئوں کو مشروط معافی دی جو کوٹ، اسپن گھر اور اچین اضلاع میں دہشت گرد سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔

طالبان کے انٹیلی جنس سربراہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگر کوئی (جنگجوئوں )میں سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے توان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں نے اپنی ماضی کے اعمال پر افسوس کا اظہار کیا اور امارت اسلامیہ کے تحت پرامن طریقے سے رہنے کا عزم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں