شاداب خان

سیمی فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے آئی اْسے شکست دیں گے، شاداب خان

دبئی (گلف آن لائن)قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے آئے گی اْسے شکست دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ہمارا فوکس صرف کرکٹ اور اپنی ٹیم پر ہے، ہم اپنی ٹیم کی اسٹرینتھ کو دیکھ رہے ہیں، یو اے ای میں ہم نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، جس کا فائدہ ہورہا ہے۔قومی آل رائونڈر نے کہا کہ ورلڈ کپ میں کوئی ٹیم چھوٹی بڑی نہیں ہوتی، سب ٹیمیں بھر پور تیاری کے ساتھ آتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ آٹھ دس کھلاڑی کئی سالوں سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں، جس سے ٹیم میں مستقل مزاجی آرہی ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ جیت کے سفر کو جاری رکھیں گے، ٹی20 کرکٹ میں 11 کے 11 کھلاڑی پرفارم نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ حسن علی اس طرح پرفارم نہیں کررہا، لیکن ہمیں اس پر اعتماد ہے، کرکٹ گیم ہے، سب ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں۔قومی آل رائونڈر نے کہا کہ جب کھلاڑی اسٹار بن جاتے ہیں تو اس کا پریشر بھی ہوتا ہے، اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں بھی پریشر ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایونٹ کے آغاز سے جو فلو ملا اس کو فائنل تک برقرا رکھیں گے، پاکستان ٹیم کی کور عمدہ پرفارم کررہی ہے، اس سے ٹیم کو بوسٹ مل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں