لاہور ہائیکورٹ

عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی پٹیشن کوسماعت کے لیے مقرر کرنے سے روک دیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہورہائیکورٹ رجسٹرارکو سلمان اکرم راجہ کی پٹیشن کوسماعت کےلیے مقرر کرنے سے روک دیا۔ جسٹس شاہدکریم نے ریمارکس میں کہاٹربیونل کےلیے میرا نام بھی تجویزکیاگیا ہے میں یہ کیس کیسے سن سکتا ہوں؟جس پروکیل نےدلائل دیتے ہوئے کہا یہ کسی جج کا ذاتی معاملہ نہیں لہذا عدالت یہ کیس سن سکتی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ججزکو ٹربیونل جج مقرر نہ کرنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

سلمان اکرم راجہ نے اضافی ٹربیونلز کی تشکیل کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ،درخواست میں چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملک کے دوسرے صوبوں کی ہائیکورٹس میں الیکشن ٹربیونلز کا تقرر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں