وزیراعظم

عالمی سطح پر شدید مہنگائی کے باوجود پاکستان دیگر ممالک کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر شدید مہنگائی کے باوجود پاکستان دیگر ممالک کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے نے دنیا کے بیشتر ممالک کو پریشان کرکھا ہے، ان ممالک کو کووڈ کے دوران لاک ڈاؤن نے بھی بری طرح متاثر کیا ہے تاہم پاکستان ماشاء اللہ نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں