شہبازشریف

ڈسکہ رپورٹ آ چکی، اب کارروائی کی جائے،شہباز شریف کا مطالبہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈسکہ رپورٹ آ چکی، اب کارروائی کی جائے،عوام کے سرمائے کی طرح لوگوں کے ووٹ اور اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار بھی لوٹنے اور چھننے کی کوشش ہو رہی ہے،عمران نیازی بتائیں ووٹ چوری ثابت ہوچکی، اب کس چیز کا انتظار ہے؟ ،انتخابی اصلاحات، الیکڑانک ووٹنگ مشین اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے پاکستان، عوام اور آئین کے خلاف سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاکہ عمران نیازی صاحب طاقتور ہیں، لائیں خود کو قانون کے نیچے؟ ،نواز شریف کی طرح وزیراعظم ہو کر قانون کا سامنا کرنے اور پیشیاں بھگتنے کے لئے بڑا دل گردہ چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کو قانون، جمہوریت اور سیاسی اخلاقیات کا زرا بھی احترام ہے تو اس رپورٹ کے آنے کے بعد استعفیٰ دیں اور قانون کا سامنا کریں ،ڈسکہ میں ووٹ چوری پکڑے جانے پر سیاہ انتخابی اصلاحات، الیکڑانک ووٹنگ مشین کی عمران نیازی صاحب کو ضرورت پڑی ۔

انہوںنے کہاکہ انتخابی اصلاحات، الیکڑانک ووٹنگ مشین اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے پاکستان، عوام اور آئین کے خلاف سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ آئین، جمہوریت اور عوام دوست تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر عوام کو غلام بنانے کا موجودہ حکومت کا سیاہ منصوبہ ناکام بنائیں گے۔ شہباز شریف نے کہاکہ یہ بھیانک سازش بھی اس سیاہ مزاج حکومت اور اس کے سیاہ ناموں کے ساتھ ہی تاریخ میں دفن ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں