سراج الحق

سراج الحق نے پنڈورا پیپرز میں نامزد سیاستدانوں اور دیگر افراد کے خلاف پٹیشن دائر کر دی

اسلام آباد (گلف آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پنڈورا پیپرز میں نامزد سیاستدانوں اور دیگر افراد کے خلاف پٹیشن دائر کر دی۔ پیر کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پنڈوا پیپرز کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ،سراج الحق نے پانامہ لیکس پٹیشن میں ہی متفرق درخواست دائر کی،پانامہ کیساتھ پنڈورا پیپرزمیں شامل افراد کیخلاف بھی تحقیقات کی جائیں، پنڈڈورا پیپرز میں جن لوگوں کے نام سامنے آئے انکے خلاف کاروائی کی جائے۔ استدعا کی گئی کہ پاناما پیپرز میں شامل افراد کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ ملک کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے،جماعت اسلامی نے پاناما پیپرز کیس میں متفرق درخواست دائر کی ہے۔پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ ملک میں پانامہ کے بعد اب پنڈورا پیپر کھل کر سامنے آئے ہیں،ملک میں احتساب کا عمل ناکام ہو چکا،کرپٹ اشرافیہ پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا،سپریم کورٹ حقیقی معنوں میں احتساب شروع کرے۔انہوںنے کہاکہ نیب کا ادارہ، الیکشن کمیشن، عدالتیں اور ایوان کو حکومت یرغمال بنانا چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پانامہ کے 436 افراد کا احتساب ہوتا تو آج پنڈورا نہ کھلتے۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں جتنے بھی سیکنڈل آئے حکمران پارٹی کے لوگ شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ سیاستدان اور وزراء وزیراعظم کے جیب کی گھڑی بن کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مافیا نے پٹرول بحران میں 25 ارب کا نقصان پہنچایا،انرجی بحران میں بھی 50 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری خزانے کو حکومت میں شامل وزراء آستین کا سانپ بن کر لوٹ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کرپٹ اشرافیہ نے غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی کو باہر منتقل کیا،ہم پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کا احتساب چاہتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ایک سے بڑھ کر ایک وزیر ملکی دولت کو لوٹ رہا ہے،غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لوگ مہنگائی کے باعث خودکشی کر رہے ہیں،لندن میں جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستان سیاستدان، جرنیل، ججز اور وزراء ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مافیاز کے ہاتھوں حکومت کا وہی حشر ہوا جو افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں امریکہ کا ہوا۔ انہوںنے کہاکہ مافیاز نے حکومت کو عملاً مفلوج کر دیا ہے،حکومت کرپٹ مافیا کے رحم کرم پر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ سب نے ملک کو لوٹا۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ آج لوگوں کو ان کا حق دلانے آئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ نہ ڈالیں۔ انہوںنے کہاکہ پانامہ لیکس میں بار بار 436 افراد کے خلاف کارروائی کیلیے درخواستیں دیں لیکن کچھ نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں وہ اپنی صوابدید استعمال کرتے ہوئے پنڈورا پیپرز کے افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں