فواد عالم

فواد عالم کا قومی ٹیم کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

کراچی (گلف آن لائن)ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں ناقابلِ شکست رہنے والی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔فواد عالم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے کہا کہ سپر 12 مرحلے میں آپ کے گروپ کا آخری میچ ہے، اسے بھی آسانی کے ساتھ کھیلتے ہوئے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر اپنی حیثیت کو برقرار رکھیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کی ٹاپ ٹیم پاکستان اپنا آخری رائونڈ میچ اسکاٹ لینڈ کے ساتھ کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں