حمزہ شہباز

عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں،موجودہ حکمران نکام ہوچکے ہیں’حمزہ شہباز

لاہور(گلف آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں،موجودہ حکمران نکام ہوچکے ہیں،ہوشربا مہنگائی نے عام آدمی کا جی ا دوبھر کر دیا ہے۔

ان خیالات کااظہارحمزہ شہباز نے لیگی رہنما غلام دستگیر کے گھر قلعہ گجر سنگھ جا کر ان کے بچوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں،موجودہ حکمران نکام ہوچکے ہیں،ہوشربا مہنگائی نے عام آدمی کا جی ا دوبھر کر دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ ہمارے ہیرو ہیں انھوں نے پے درپے کامیابیوں سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔میری دعا ہے کہ ہم دوبارہ جیت کی خوش خبری سنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں