نیپرا

نیپرانے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2روپے 52 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور (گلف آن لائن ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2روپے 52 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں