سعد حسین رضوی

تحریکِ لبیک کے امیر علامہ حافظ سعد حسین رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کر دیا گیا

لاہور (گلف آن لائن) تحریکِ لبیک پاکستان کے امیر علامہ حافظ سعد حسین رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کیساتھ معاہدے کے تحت تحریک لبیک پر پابندیاں ہٹائی جاری ہیں۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے حافظ سعد حسین رضوی کا نام فوتھ شیڈول سے خارج کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

محکمہ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے رہنمائوں اور کارکنوں کے تمام نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے ہیں۔ تحریک لبیک کے کارکنوں کے بلاک شناختی کارڈ بھی بحال کر دیئے گئے ہیں، جس پر ان کے منجمد کئے گئے بینک اکاونٹس بھی بحال ہو جائیں گے۔نام فورتھ شیڈول سے نکالے جانے کے بعد تحریک لبیک کے کارکنوں کو تھانوں میں حاضری سے بھی مسثنی قرار دے دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں