امیتابھ

شو میں چار گھنٹے لیٹ آنے پر امیتابھ کی کپل شرما پر طنز

ممبئی (گلف آن لائن)بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کامیڈین کپل شرما کو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے سیٹ پر لیٹ آنے پر طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔کامیڈین کپل شرما اپنے شوز کی شوٹنگ کے ساتھ ساتھ دیگر تقریبات میں لیٹ پہنچتے ہیں اوران کی اس عادت پر متعدد بالی وڈ اسٹار بھی برا منا چکے ہیں۔اب کپل شرما رئیلٹی شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کی شوٹنگ پر لیٹ پہنچے جس پر انہیں شو کے میزبان میگا اسٹار نے طنز کا نشانہ بنایا ہے۔حال ہی میں ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شو میں کپل شرما اور بالی وڈ اداکار سونو سود ایک ساتھ شریک ہیں۔

شو کے دوران امیتابھ بچن کپل شرما سے کہتے ہیں کہ ‘آج آپ بالکل ٹائم پر آئے، آپ کو ہم نے 12 بجے ملنا تھا، ٹھیک ساڑھے چار بجے آگئے آپ۔اس پر میگا اسٹار اور کپل شرما بھی زوردار قہقہہ لگاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں