چینی صدر شی

چینی صدر شی کی ایپک کی غیر رسمی سربراہی کانفرنس میں فعال شرکت کے ثمرات

بیجنگ (گلف آن لائن)چین کے صدر شی جن پنگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایپک کی اٹھائیسویں غیر رسمی سربراہی کانفرنس اور ایپک صنعتی و تجارتی سمٹ سے اہم خطابات کئے۔ اس حوالے سے چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی کا خطاب وبا کے خلاف جنگ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے، عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دینے اور ایشیا پیسیفک خطے میں ہم نصیب سماج کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے نمایاں اہمیت کا حامل ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ شی جن پنگ نے علاقائی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے پالیسیوں کا ایک سلسلہ پیش کیا، جس میں ایشیا پیسیفک خطے میں انسداد وبا اور اقتصادی بحالی کو فروغ دینے کی سمت کی نشاندہی کی گئی ہے۔

گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو چین کی جانب سے پیش کردہ ایک اور اہم عوامی پروڈکٹ ہے جو ترقی پذیر ممالک کو ترقی کے نئے مواقع فراہم کرے گا اور ایشیا پیسیفک خطے کی پائیدار ترقی کیلئے بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔مختلف فریقوں کی عمومی رائے ہے کہ صدر شی جن پھنگ کا خطاب ایشیا پیسیفک خطے کے حقائق سے مطابقت رکھتا ہے اور تمام فریقوں کی ضروریات کے عین مطابق ہے، یہ ایشیا پیسیفک خطے کی معاشی بحالی اور طویل مدتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وانگ ای نے کہا کہ شی جن پھنگ نے ایپک غیر رسمی سربراہی کانفرنس سے اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے چین کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایشیا پیسیفک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مزید چار اہم نکاتی تجاویز پیش کیں ، جن میں انسداد وبا سے متعلق تعاون اور اقتصادی بحالی کا فروغ ، ایشیا پیسیفک کی کھلی معیشت کی تعمیر، اختراعی ترقی اور ڈیجیٹل اقتصادی ترقی کا فروغ، اور اشتراکی اور پائیدار ترقی کا حصول شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے کے لیے متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں