اب صرف غیر معمولی فلمیں سینماء میں کامیاب ہوں گی، نواز الدین صدیقی

ممبئی (گلف آن لائن)معروف بالی ووڈاداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سینماء گھر دوبارہ کھلنے کے بعد اب صرف غیر معمولی مواد دیکھنے کیلئے ہی لوگ سینما کا رخ کریں گے۔نواز الدین صدیقی نے ایک انٹرویو میں اب لوگوں کو سینما کی طرف دوبارہ راغب کرنا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب صرف غیرمعمولی مواد ہی ناظرین کو سینما گھروں کی طرف راغب کرے گا۔اداکار نے کہا کہ اس وقت او ٹی ٹی پر جس قسم کا مواددکھایا جارہا ہے، ناظرین اسی طرح کے مواد کو دیکھنے سینما گھروں میں نہیں جائیں گے۔نواز الدین صدیقی نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ کورونا وباء کے آنے سے پہلے ہی لوگوں کا رجحان اوٹی ٹی پلیٹ فارمز کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اوٹی ٹی پر کچھ سال قبل ہی بہت سارے سبسکرائبرز موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب سینما گھر کھلے تھے اور بہت سی فلموں کی نمائش ہورہی تھی ، لوگ تب سے ہی او ٹی ٹی مواد دیکھنے کی طرف راغب ہورہے تھے۔اداکار نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اچھی چیز جہاں آئے گی، لوگ اسے دیکھیں گے۔آخر میں نوازالدین صدیقی نے کہا کہ اگر معیاری مواد دونوں جگہ پر نہیں دکھایا جاتا تو سامعین دونوں کو مسترد کر دیں گے، کچھ تبدیلی آنی ہے اور یہ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں